فن لینڈ،17فروری(ایجنسی) فن لینڈ کی پارلیمان نے ہم جنس پرستوں کے مابین شادی کے قانون کی توثیق کر دی ہے۔ آج بروز جمعہ رائے شماری میں 120 ارکان نے اس قانون کی حمایت کی جبکہ صرف چوالیس اراکین نے اس کی
مخالفت کی۔ شہریوں کی طرف سے ایک پٹیشن کے بعد فِنش پارلیمان میں یہ رائے شماری کی گئی۔ اس پیٹیشن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ملکی پارلیمان سن2014 میں متعارف کرائے گئے اُس قانون کو ختم کر دے، جس کے تحت اس یورپی ملک میں ہم جنس پرست شادی کے مابین شادیوں کو تحفظ فراہم کیا گیا تھا۔